ریاض۔8نومبر (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار باربورا کریجیکووان اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں پرپل گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کےسیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔
28 سالہ جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار باربورا کریجیکووا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے اورنج گروپ کے دوسرے میچ میں امریکی حریف کھلاڑی کوکو گف کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے باہر ہوگئی ہیں۔
ڈبلیو ٹی اے فائنلز گروپ میچز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ سعود یونیورسٹی انڈور ایرینا میں جاری ہیں۔
ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں 28 سالہ جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار باربورا کریجیکووا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی کوکوگف کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 4-6سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔