سعودی عرب ، حائل میں ژالہ باری سے علاقے میں سفید ی

حائل۔8نومبر (اے پی پی):سعودی عرب ، حائل میں ژالہ باری سے علاقے میں سفید ی پھیل گئی ،سبق نیوز کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے برف باری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی وڈیو بارے بتایا کہ یہ برف نہیں بلکہ یہ ژالہ باری کے بعد کی ویڈیو ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش سے قبل بالائی فضا میں جب سردی کی شدت …

حائل۔8نومبر (اے پی پی):سعودی عرب ، حائل میں ژالہ باری سے علاقے میں سفید ی پھیل گئی ،سبق نیوز کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے برف باری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی وڈیو بارے بتایا کہ یہ برف نہیں بلکہ یہ ژالہ باری کے بعد کی ویڈیو ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش سے قبل بالائی فضا میں جب سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو بارش کے قطرے جم جاتے ہیں جو چھوٹے چھوٹے گولوں کی شکل میں برستے ہیں۔

القحطانی کا مزید کہا کہ اس طرح کی موسمی تبدیلیاں بالائی علاقوں میں ہوتی رہتی ہیں، قبل ازیں طائف ، الباحہ ، خمیس مشیط اور بریدہ میں بھی شدید ژالہ باری نوٹ کی گئی تھی۔