روس کے دارالحکومت ماسکو کے متعدد ہوائی اڈوں کو عارضی طور پر بند کئے جانے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا
ڈرون حملے کے باعث ماسکو کے متعدد ہوائی اڈوں کو عارضی طور پر بند کئے جانے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا
ماسکو۔22جون (اے پی پی):روس کے دارالحکومت ماسکو کے متعدد ہوائی اڈوں کو عارضی طور پر بند کئے جانے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔روسی حکام نے کہا ہے کہ ان ہوائی اڈوں کو ڈرون حملے کے باعث بند کیا گیا تھا۔ شنہوا کے مطابق ماسکو کے میئرسرگئی سوبیا نین نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ ماسکو کی جانب آنے والے تقریباً 60 ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔









