ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور فوکل پرسن برائے پرائیویٹ سکولز ڈاکٹر شہنشاہ بابر خان سےآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما)راولپنڈی کے صدر عدنان نثار نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر شہنشاہ بابر خان سے ایپسما راولپنڈی کے صدر عدنان نثار کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔17جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور فوکل پرسن برائے پرائیویٹ سکولز ڈاکٹر شہنشاہ بابر خان سےآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما)راولپنڈی کے صدر عدنان نثار نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر شہنشاہ بابر خان نے کہا کہ نجی تعلیمی شعبے کا کردار ناقابلِ تردید ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے قوم کے بچوں کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں، جو ایک عظیم قومی خدمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں، طلبہ اور والدین کے ساتھ سہولت کارانہ اور مثبت رویہ اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔۔ڈاکٹر شہنشاہ بابر خان نے مزید کہا کہ نجی تعلیمی ادارے اپنے اداروں کے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکٹ کے حوالے سے حکومت کی ہدایات پر عمل کریں اور جو تعلیمی ادارے مخدوش عمارتوں میں چل رہے ہیں وہ اپنی بلڈنگز فوری تبدیل کریں۔اس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ جو ادارے محکمہٴ تعلیم سے رجسٹرڈ نہیں ہیں وہ فوری رجسٹریشن کروائیں اس ضمن میں محکمہ ان اداروں سے بھرہور تعاون کرے گا۔
عدنان نثار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایپسما نجی تعلیمی اداروں کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ایپسما کو ملک بھر میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔ہمارے ادارے پاکستان میں فروغِ تعلیم، شرحِ خواندگی میں اضافے اور معیاری تعلیم کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی شعبہ حکومت کا مضبوط شراکت دار اور تعلیمی نظام کا اہم اسٹیک ہولڈر ہے، اس لیے تعلیمی پالیسی سازی اور انتظامی امور میں نجی شعبے کی مشاورت اور نمائندگی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔








