حب۔ 01 اگست (اے پی پی):کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم بازئی کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب نے گراں فروشی پر مین آرسی ڈی ہائی وے کراچی ٹو گوادر اور کوئٹہ پرکارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر حب علی درانی کی زیر نگرانی میں حب مغربی بائی پاس بھوانی کے مقام پر مسافروں کو مہنگے داموں خوردنی اشیاء فروخت کرنے والے متعدد دکاندار گرفتار کرلیا گیا۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر حب کا کہنا ہے کہ گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، کراچی ٹو کوئٹہ اور گوادر روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو مہنگے داموں خوردنی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا گیا ہے، متعدد منافع خور گرانفروش تاجروں کا سمری ٹرائل کرکے انہیں حب گڈانی سینٹر جیل بجھوا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب عوام الناس کو ریلیف دلانے کیلئے ہرممکن اقدام کررہی ہے۔