راولپنڈی۔23دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر فیصل خان نیازی اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم حصہ ہے، ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا مذہب ہمیں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے ، اسلام اقلیتوں کے ساتھ برابری کا سلوک کرنے کا درس دیتا ہے ۔