21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی فوری جامع ٹریننگ کیلئے انتظامات...

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی فوری جامع ٹریننگ کیلئے انتظامات مکمل ، ٹریننگ بدھ سے شروع ہو گی، ترجمان الیکشن کمیشن

- Advertisement -

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کے بعد ان کی فوری جامع ٹریننگ (کل ) بدھ سے شروع کی جار ہی ہے ،الیکشن کمیشن نے ٹریننگ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

منگل کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کے سینئر افسران تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ دیں گے ،ان افسران کو انتخابی عمل، انتخابی قوانین و انتخابات سے متعلق دیگر انتظامی امو رپر ٹریننگ دی جائے گی ۔142 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو چاروں صوبائی ہیڈ کواٹرز میں 16 دسمبر 2023 کو ایک روزہ ٹریننگ دینے کا انتظام کیا گیا ہے ۔

- Advertisement -

اس میں پنجاب کے 40، خیبر پختونخوا 36 ،بلوچستان کے 36 اور سندھ کے 30 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران شامل ہیں۔ ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل سطح پر انتخابی ٹریننگ دی جائے گی جوکہ 13 سے 15 دسمبر تک جاری رہے گی ۔ ان میں پنجاب کے 441 ریٹرننگ افسران ، خیبر پختونخوا کے 160ریٹرننگ افسران ،سندھ کے 191 اور بلوچستان کے 67 ریٹرننگ افسران شامل ہیں ۔ مجموعی طور پر 859 ریٹرننگ افسران تربیت حاصل کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419152

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں