مانسہرہ۔ 15 اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ذولفقار حمید کی جانب سے پولیس ویلفیئر کے تحت فراہم کردہ مجموعی طور پر 13 لاکھ 60 ہزارروپے مالیت کے چیکس ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود سٹی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے 17 پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں چیک تقسیم کیے ۔
پولیس ویلفیئر فنڈ کے تحت فراہم کیے گئے ان چیکس میں میڈیکل اور سکالرشپ فنڈز شامل تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اپنے بہادر افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ اولین ترجیح دیتی ہے اور محکمہ پولیس کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔
پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے پولیس ویلفیئر فنڈ کے تحت دی جانے والی اس معاونت کو خوش آئند قرار دیا اور آئی جی پی خیبرپختونخواہ ،ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او مانسہرہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔