ڈسکہ ،الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے 40 مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں

158
ڈسکہ ،الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے 40 مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں
ڈسکہ ،الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے 40 مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں

سیالکوٹ۔7دسمبر (اے پی پی):ڈسکہ میں جماعت اسلامی کی ضلعی فلاحی تنظیم الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام وہیل چیئرز تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ،جس میں 40 مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔تقریب کے مہمان خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر اکرام الحق سبحانی ، نائب صدر ظفر اللہ مجاہد ، سیاسی رہنما چوہدری اشرف ڈھلوں،عامر صدیق چیمہ ،وکلاء برادری ، ڈاکٹرزاور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات انسانیت کے لیے قابل ستائش اور قابل فخر ہیں۔صدر اکرام الحق کا کہنا تھا کہ الخدمت فائونڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے جو ملک بھر کے لیے ایک مثال اور نمونے کی حیثیت رکھتا ہے، فلاحی بہبود کے کاموں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن 95فیصد اور 5فیصد انتظامی امور پر فنڈز خرچ کرتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و استحکام کے لیے دعا کی گئی ۔