سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے۔بی بی سی کے مطابق کملا ہیرس نے اس دعوے کے لیے ثبوت فراہم نہیں کیے لیکن اس بات پر زور دیا کہ امریکی عوام اس جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔
ڈونلڈٹرمپ نیتن یاہو کے دباؤ میں ایران جنگ کا حصہ بنے،کملا ہیرس

مزید خبریں
واشنگٹن ۔19اپریل (اے پی پی):سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے۔بی بی سی کے مطابق کملا ہیرس نے اس دعوے کے لیے ثبوت فراہم نہیں کیے لیکن اس بات پر زور دیا کہ امریکی عوام اس جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔
کملا ہیرس نے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کو جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات کے اجرا سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔مشی گن میں ڈیموکریٹک ویمنز پارٹی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ صدر کے لیے انتخاب لڑنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ کملا ہیرس گذشتہ انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ہار گئی تھیں۔








