پیرس ۔ 23 اپریل (اے پی پی) فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پر 2015ءمیں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق طے پانے والے عالمی معاہدے پر قائم رہنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس کے صدر نے ان خیالات کا اظہار امریکا کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل فاکس …
ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے پر قائم رہیں، فرانسیسی صدر
پیرس ۔ 23 اپریل (اے پی پی) فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پر 2015ءمیں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق طے پانے والے عالمی معاہدے پر قائم رہنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس کے صدر نے ان خیالات کا اظہار امریکا کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کیا۔امید کی جا رہی ہے کہ دونوں صدور رواں ہفتے ہونے والی ملاقات میں اس پر بات بھی کریں گے۔ فرانسیسی صدر نے بتایا کہ اگر امریکا ایران پر پابندیوں کو بحال کرتا ہے تو ان کے پاس کوئی پلان بی نہیں ہے۔اس صورتحال میں اسی فریم ورک کو پیش کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ شمالی کوریا جیسی صورتحال سے نسبتاً بہتر ہے۔








