ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے دو مرتبہ علیحدگی اختیار کر کے حماقت کو دوگناکر دیا ہے، کیلیفورنیا گورنر گیوِن نیوسم کی امریکی صدر پر تنقید

بیلیم۔12نومبر (اے پی پی):کیلیفورنیا کے گورنر گیوِن نیوسم نےامریکی صدر کی اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سربراہی اجلاس (کوپ 30) میں شرکت نہ کرنے کےحوالے سےتنقید کرتے ہوئے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے دو مرتبہ علیحدگی اختیار کر کے ’’حماقت کو دوگنا‘‘ کر دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق ڈیموکریٹ رہنماگیوِن نیوسم، جنہیں 2028 کے امریکی صدارتی امیدواروں میں ممکنہ طور پر دیکھا جا رہا ہے، نے کہا …

بیلیم۔12نومبر (اے پی پی):کیلیفورنیا کے گورنر گیوِن نیوسم نےامریکی صدر کی اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سربراہی اجلاس (کوپ 30) میں شرکت نہ کرنے کےحوالے سےتنقید کرتے ہوئے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے دو مرتبہ علیحدگی اختیار کر کے ’’حماقت کو دوگنا‘‘ کر دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق ڈیموکریٹ رہنماگیوِن نیوسم، جنہیں 2028 کے امریکی صدارتی امیدواروں میں ممکنہ طور پر دیکھا جا رہا ہے، نے کہا کہیہ افسوسناک امر ہے کہ ٹرمپ نے نہ صرف ایک بار بلکہ دو مرتبہ پیرس معاہدے سے کنارہ کشی کی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ مستقبل میں اگر ڈیموکریٹک انتظامیہ اقتدار میں آئی تو وہ ’’بغیر کسی تاخیر‘‘ کے دوبارہ پیرس معاہدے میں شمولیت اختیار کرے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ محض ایک سیاسی معاملہ نہیں بلکہ اخلاقی عہد اور اقتصادی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں دوبارہ منصب سنبھالنے کے بعد امریکہ کو ایک بار پھر پیرس معاہدے سے نکال دیا تھا۔ وہ انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی کے تصور کو ’’فریب‘‘ قرار دے چکے ہیں۔

 

مزید خبریں