واشنگٹن ۔21جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کو اپنی وسیع صلاحیتوں کے باعث برقرار رہنا چاہیےتاہم ان کی جانب سے تجویز کردہ ’’بورڈ آف پیس‘‘ مستقبل میں اقوامِ متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے۔شنہوا کے مطابقوائٹ ہاؤس میں اپنی دوسری صدارتی مدت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تقریباً دو گھنٹے طویل خطاب کے دوران امریکی صدرنے متعدد بار اقوامِ متحدہ پر جنگوں …
ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوامِ متحدہ پر تنقید، ’’بورڈ آف پیس‘‘ کو ممکنہ متبادل قرار دے دیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔21جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کو اپنی وسیع صلاحیتوں کے باعث برقرار رہنا چاہیےتاہم ان کی جانب سے تجویز کردہ ’’بورڈ آف پیس‘‘ مستقبل میں اقوامِ متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے۔شنہوا کے مطابقوائٹ ہاؤس میں اپنی دوسری صدارتی مدت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تقریباً دو گھنٹے طویل خطاب کے دوران امریکی صدرنے متعدد بار اقوامِ متحدہ پر جنگوں کے خاتمے میں ناکامی کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اقوامِ متحدہ اپنی ذمہ داریاں مؤثر طریقے سے ادا نہیں کر پا رہی، لیکن اس کی صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں، اسی لیے اسے جاری رہنا چاہیے۔
’’بورڈ آف پیس‘‘ کا تصور ابتدائی طور پر امریکا کی جانب سے تیار کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کا حصہ تھا، جس کا مقصد اسرائیل-فلسطین تنازع کے خاتمے اور غزہ کی تعمیرِ نو میں مدد فراہم کرنا تھا۔ تاہم، اس مجوزہ بورڈ کے مسودۂ منشور میں غزہ کا کوئی ذکر شامل نہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، عالمی رہنماؤں کو بھیجے گئے دعوتی خطوط کے ساتھ منسلک اس مسودہ منشور میں ’’بورڈ آف پیس‘‘ کو ایک وسیع تر امریکی کنٹرولڈ ادارے کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں تنازعات اور جنگوں کے حل میں کردار ادا کرنا ہے—یہ کردار دہائیوں سے اقوامِ متحدہ انجام دیتی آ رہی ہے۔








