اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے کالم نگار منصور آفاق نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی اور انہیں اپنی کتاب پیش کی۔ منصور آفاق معروف شاعر، ادیب اور کالم نگار ہیں اور روزنامہ جنگ لاہور سے وابستہ ہیں۔ منصور آفاق کی اس کتاب کو میانوالی کے اخبار نویس انوار حسین حقی نے مرتب کیا ہے اور اس کتاب پر فلیپ …
ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری سے کالم نگار منصور آفاق کی ملاقات ، انھیں اپنی کتاب پیش کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے کالم نگار منصور آفاق نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی اور انہیں اپنی کتاب پیش کی۔ منصور آفاق معروف شاعر، ادیب اور کالم نگار ہیں اور روزنامہ جنگ لاہور سے وابستہ ہیں۔ منصور آفاق کی اس کتاب کو میانوالی کے اخبار نویس انوار حسین حقی نے مرتب کیا ہے اور اس کتاب پر فلیپ صدر پاکستان نے لکھا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد کے حوالے سے منصور آفاق کے کالموں کو سراہا ہے۔ منصور آفاق نے ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات کے دوران انہیں اپنی کتاب پیش کی۔ ممکنہ طورپر کتاب کی تقریب رونمائی اگلے ماہ اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں ملک کی مختلف سیاسی اور صحافتی شخصیات شرکت کریں گی۔








