کوئٹہ۔20فروری (اے پی پی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کو دلیرانہ مدلل اور عوامی امنگوں کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے پوری دنیا پر بھارت کا اصل چہرہ آشکار کرکے پاکستان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کو پورے دلائل کے ساتھ مسترد کیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب …
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی ”اے پی پی “سے گفتگو

مزید خبریں
کوئٹہ۔20فروری (اے پی پی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کو دلیرانہ مدلل اور عوامی امنگوں کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے پوری دنیا پر بھارت کا اصل چہرہ آشکار کرکے پاکستان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کو پورے دلائل کے ساتھ مسترد کیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں پوری پاکستانی قوم کے دلوں کی نمائندگی پوری سچائی اور دیانتداری کے ساتھ کی قوم کو اپنے عظیم لیڈر پر فخر ہے۔”اے پی پی “سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ وزیر اعظم نے سعودی مہمان کی واپسی کے بعد مناسب وقت میں بھارتی الزامات کا جواب دے کر ایک زمہ دار سربراہ مملکت ہونے کا عملی ثبوت دیا بھارتی حکمراں الیکشن میں اپنی سیاسی و عوامی حمایت میں اضافے کے لئے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کا روایتی حربہ استعمال کررہے ہیں تاہم بلوچستان سے ایک حاضر سروس انڈین جاسوس کی گرفتاری پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نےکہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو خطے میں پائیدار قیام امن کا خواہاں ہے اور ہم نے ہمیشہ پڑوسی ممالک سے اچھے تاہم برابری کی سطح پر مثبت تعلقات کا فروغ چاہا ہے تاہم پاکستان کی امن کی اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستانی قیادت پاک فوج اور ملک کی عوام قومی سالمیت پر یکجاءہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔








