ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی نے ایبٹ آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضی عباسی نے ضلع ایبٹ آباد میں نگری ٹوٹیال اور زیارت معصوم کے مقامات پر پودے لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ ان مواقع پر عمائدین علاقہ، محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ نگری ٹوٹیال اور زیارت معصوم میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے …

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضی عباسی نے ضلع ایبٹ آباد میں نگری ٹوٹیال اور زیارت معصوم کے مقامات پر پودے لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ ان مواقع پر عمائدین علاقہ، محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ نگری ٹوٹیال اور زیارت معصوم میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ درخت انسانی حیات کےلئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلوں اور بڑ ھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت سے نمٹنے، ملک کو سرسبز و شاداب بنانے اور آلودگی کے خاتمہ کےلئے ضروری ہے کہ جنگلات کے رقبہ میں اضافہ کیا جائے اور موجودہ جنگلات کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنگلات ملک کے مجموعی رقبہ کا صرف 5فیصد ہیں جبکہ عالمی پیمانے کے مطابق اس کو 25 فیصد ہونا چاہئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply