ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے چین کے سفیر جنگ یاﺅ کی ملاقات دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے پیر کو چین کے سفیر جنگ یاﺅ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے چین کے سفیر جنگ یاﺅ کی ملاقات

مزید خبریں
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے چین کے سفیر جنگ یاﺅ کی ملاقات
دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے پیر کو چین کے سفیر جنگ یاﺅ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مثالی دوستی ہے جو ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔چین تعلقات باہمی احترام اور اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں او ردونو ں دوست ممالک ہر کڑے وقت میں ایک دوسر ے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خارجہ پالیسی چین کو بنیادی حیثیت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پورے خطہ کےلئے گیم چیلنجز کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے سے خطہ میں معاشی سر گرمیوں میں اضافہ ہو گا اور روز گار کے موقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی تر قی دنیا میں ایک مثال ہے۔انہوں نے پاکستان کی معاشی و سماجی تر قی میں چین کی گہری دلچسپی کو سر اہا۔








