ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا سابق صوبائی وزیر سردار مصطفی ترین کے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سابق صوبائی وزیر سردار مصطفی ترین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک بہترین انسان اور کہنہ مشق سیاستدان تھے۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سابق صوبائی وزیر سردار مصطفی ترین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک بہترین انسان اور کہنہ مشق سیاستدان تھے۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔