ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری کی انٹرنیشل اسلامی یونیورسٹی میں ڈپلومہ کورس کے شرکاءسے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہتر سہو لیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلہ میں خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس مقصدکے حصول کےلئے خصوصی ٹا سک فورس تشکیل دی گئی ہے، ڈپریشن اور ذہنی امراض میں مبتلا افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہتر سہو لیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلہ میں خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس مقصدکے حصول کےلئے خصوصی ٹا سک فورس تشکیل دی گئی ہے، ڈپریشن اور ذہنی امراض میں مبتلا افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انٹرنیشل اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی کے زیر اہتمام ذہنی امراض کے قانون اور انسانی حقوق پر ہونے والے ڈپلومہ کورس کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی کے وائس پریذیڈنٹ اور سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر طا ہر خلیلی کی سربراہی میں منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان سے ملا قات کی۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ڈپریشن اور ذہنی امراض کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس مرض کے بڑھنے کی کئی وجوہات ہیں جن میں معاشرتی ناانصافیاں، تشدد اور دہشت گردی سرفہرست ہیں۔

مزید خبریں