اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پارلیمانی اور اقتصادی رابطوں کو فروغ دینے کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی افریقہ کی وزیر برائے پبلک انٹرپرائزز لائن براﺅن سے ملاقات کے دوران …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی سے جنوبی افریقہ کی وزیر برائے پبلک انٹرپرائزز لائن براﺅن کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پارلیمانی اور اقتصادی رابطوں کو فروغ دینے کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی افریقہ کی وزیر برائے پبلک انٹرپرائزز لائن براﺅن سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک، وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری، میری ٹائم افیئر کے وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال اور پاکستان میں جنوبی افریقہ کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے اراکین پارلیمان کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دوطرفہ تعلقات اور رابطوں کو فروغ دینے کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔








