ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا مسلم ممالک کے سفارتکاروں کے ا عزاز میں ظہرانہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے مسلم ممالک پر اسلام اور پیغمبر اسلام کی شان میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کو روکنے کےلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک مشترکہ اور مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، مسلم ممالک آپس کے اختلافات کو ختم کرکے اپنے وسائل کو امہ کی خوشحالی اور امن کے قیام کےلئے …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے مسلم ممالک پر اسلام اور پیغمبر اسلام کی شان میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کو روکنے کےلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک مشترکہ اور مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، مسلم ممالک آپس کے اختلافات کو ختم کرکے اپنے وسائل کو امہ کی خوشحالی اور امن کے قیام کےلئے بروئے کار لائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں اسلامی ممالک کے سفارتکاروں کے ا عزاز میں دیئے جانے والے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اسلام تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے تاہم آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی تضحیک کی جاتی ہے اور نفرت انگیز تقاریر کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ہم سب کےلئے انتہائی تشویش کا باعث ہے اور اس کے خاتمہ کےلئے اجتماعی طور پر کاوشوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اسلام کے خلاف پھیلائی جانے والی نفرت کو روکنے کےلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اسلام اور نبی کی شان میں منفی پروپیگنڈا روکنے کےلئے ایک متحدہ محاذ بنانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply