ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان کا مسلم لیگ (ن )کے سابق سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا کے چھوٹے بھائی جاوید ظفر جھگڑا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

119
قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ کی ملاقات

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے سابق گورنر خیبر پختونخواہ اور مسلم لیگ ن کے سابق سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا کے چھوٹے بھائی جاوید ظفر جھگڑا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مسلم لیگ ن کے سابق سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،اقبال ظفر جھگڑا کے بھائی کے انتقال کی خبر پر دل افسردہ ہے۔