ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شبلی فراز ، سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس ، مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، قائد ایوان سینٹ سینیٹر شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، قائد ایوان سینٹ سینیٹر شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برادشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت کے حوالہ سے بیگم کلثوم نواز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ ایک بہادر خاتون تھیں اور پاکستان میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔