اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پاکستان اور جرمنی کے مابین پارلیمانی، اقتصادی اور تجارتی سطح پر روابط کے استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفود کے تبادلوں میں تیزی لانا انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا …
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پاکستان اور جرمنی کے مابین پارلیمانی، اقتصادی اور تجارتی سطح پر روابط کے استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفود کے تبادلوں میں تیزی لانا انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی سطح پر روابط مسائل کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہےں اور اس لئے دونوں ملکوں کے پارلیمانوں میں موجود دوستی گروپوں کو مزید موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر اپنے دورہ جرمنی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جرمنی کے سفیر کی شہرت کی بھی تعریف کی۔ جرمنی کے سفیر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ جرمنی کی شہرت یافتہ لفتھانسا ایئر لائن بھی پاکستان سے اپنی پروازوں کا آغاز کرنے کی خواہش رکھتی ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر جرمنی سے ایئرلائن کے حکام کی ٹیم جائزہ لینے کےلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس ملاقات میں سینیٹرز میاں محمد عتیق شیخ اور قرة العین مری بھی موجود تھے۔ دونوں سینیٹرز پاکستان جرمنی دوستی گروپ کے رکن ہیں۔








