ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی سابق سینیٹر یوسف بلوچ کی رہائش گاہ آمد، بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سابق سینیٹر یوسف بلوچ کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے کراچی میں یوسف بلوچ کی رہائش گاہ گئے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ …

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سابق سینیٹر یوسف بلوچ کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے کراچی میں یوسف بلوچ کی رہائش گاہ گئے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کی بھی دعاکی۔

مزید خبریں