ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا عیسائی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پوری دنیا بالخصوص پاکستان کی عیسائی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت اور پرامن بقائے باہمی کا درس دیتی ہیں۔ عیسائی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی عیسائی …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پوری دنیا بالخصوص پاکستان کی عیسائی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت اور پرامن بقائے باہمی کا درس دیتی ہیں۔ عیسائی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی عیسائی برادری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔آئین کے تحت تمام کمیونٹیز کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا نے تمام طبقات کے لئے آواز اٹھائی ہے۔ تمام کمیونٹیز مل کر پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنا سکتی ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مزید اقدامات کرے۔

مزید خبریں