ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا حافظ حسین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

79
قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ کی ملاقات

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے معروف عالمِ دین اور سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے وہ نہ صرف جید عالمِ دین اور باوقار سیاستدان تھے بلکہ اپنی حق گوئی اور اصول پسندی کے باعث ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

سیدال خان ناصر نے مرحوم کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سادگی، بردباری اور علمی گہرائی ہمیشہ متاثر کن رہی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔