اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پاکستان اور مراکش کے درمیان سیاحت کے فروغ کیلئے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی رابطوں کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے تعلقات …
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی مراکش کے سفیر محمد کارمیون سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پاکستان اور مراکش کے درمیان سیاحت کے فروغ کیلئے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی رابطوں کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ پارلیمانی، تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کےلئے وفود کے تبادلوں میں تیزی لائی جائے اور کثیر الجہتی تعاون کےلئے نئی راہیں ہموار کی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں مراکش کے سفیر محمد کارمیون سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی شعبوں میں تعاون اور تجارتی رابطہ کاری کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مراکش اور پاکستان آپس میں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی مماثلتوں میں جڑے ہوئے ہیں اور ان تاریخی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مراکش کے عوام اور حکومت کےلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ مراکش کے سفیر نے پاک مراکش تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معاشی و اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں۔








