ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا سی ڈی ڈبلیوپی کے اجلاس سے خطاب

57
Sartaj Aziz, Pakistani Prime Minister Nawaz Sharif's adviser on foreign affairs, speaks during a news conference in Kabul July 21, 2013. Aziz denied on Sunday backing Afghanistan's breakup or planning to end the Afghan war with a power-sharing role for the Taliban during a fence-mending visit to Kabul aimed at lowering cross-border tension. REUTERS/Mohammad Ismail (AFGHANISTAN - Tags: POLITICS HEADSHOT)

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ جدےد ٹیکنالوجی کی مدد سے بجلی اور توانائی کی ضروریات کا درست اندازہ لگانے میں مدد مل رہی ہے، بجلی اور توانائی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت مربوط توانائی کے نظام پر توجہ دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی شعبے میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ بارہویں پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے، بارہویں پانچ سالہ منصوبے میں بجلی اور توانائی کے نظام اور انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے اہم اقدامات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے کو ہے، اگلے مرحلے میں نظام اور اس میں بہتری لانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔وہ سی ڈی ڈبلیوپی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔