ڈپٹی چیف آف مشن زیکری ہارکن رائیڈر اور ان کے والدین کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ڈپٹی چیف آف مشن زیکری ہارکن رائیڈر نے اپنے والد گریگوری ایل ہارکن رائیڈر اور والدہ کیرن ایس ہارکن رائیڈر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر ڈائریکٹر جنرل طارق بن وحید نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پارلیمنٹ کے نظامِ کار، سینیٹ کے آئینی و قانون سازی کے کردار، پارلیمانی روایات اور ایوان بالا کے طرزِ عمل کے …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ڈپٹی چیف آف مشن زیکری ہارکن رائیڈر نے اپنے والد گریگوری ایل ہارکن رائیڈر اور والدہ کیرن ایس ہارکن رائیڈر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر ڈائریکٹر جنرل طارق بن وحید نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پارلیمنٹ کے نظامِ کار، سینیٹ کے آئینی و قانون سازی کے کردار، پارلیمانی روایات اور ایوان بالا کے طرزِ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر پاکستان کی جمہوری تاریخ، پارلیمانی روایات اور سینیٹ کے تاریخی ارتقاء پر روشنی ڈالی گئی۔ وفد کو سینیٹ میوزیم کا بھی دورہ کرایا گیا جہاں انہیں پاکستان کی پارلیمانی و آئینی تاریخ کی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی ۔

بعد ازاں ،مہمانوں نے ایوانِ بالا کے اجلاس ہال کا بھی مشاہدہ کیا اور سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے فراہم کی گئی مفصل بریفنگ اور بہترین مہمان نوازی پر گہری مسرت اور شکریہ کا اظہار کیا۔یہ دورہ پارلیمانی روایات، جمہوری اقدار اور باہمی روابط کے فروغ کی ایک خوبصورت مثال قرار پایا۔

مزید خبریں