ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ كا تحصیل سمبڑیال کے گائوں گگڑ یونین کونسل کلووال کا دورہ

147
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ كا تحصیل سمبڑیال کے گائوں گگڑ یونین کونسل کلووال کا دورہ
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ كا تحصیل سمبڑیال کے گائوں گگڑ یونین کونسل کلووال کا دورہ

سیالكوٹ۔ 28 اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے تحصیل سمبڑیال کے گائوں گگڑ یونین کونسل کلووال کا دورہ کیا ، اس موقع پر گگڑ میں کسانوں کے ایك اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے ہمراہ فیلڈ انویسٹی گیٹرمحكمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی ، فیلڈ آفیسر ذیشان گورائیہ اور دیگر اسٹاف موجود تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے کسانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دھان کی پیداوار کی جدید ٹیکنالوجی ،پنجاب حکومت کی طرف سے شروع کیے جانے والے سبسڈی کے منصوبوں اور رائس پیسٹ اسکاٹنگ کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے کسانوں کو دھان کی فصل کی بیماریوں کے بارے میں بھی راہنمائی دی اور بیماریوں کی تدابیر کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے اجتماع کے موقع پر چاول کی پیداوار کی جدید ٹیکنالوجی اور پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے سبسڈی کے منصوبوں اور رائس پیسٹ اسکاٹنگ کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔انہوں نے اس موقع پر 25 کاشتکاروں کو وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کیلئے بھی رجسٹرڈ کیا۔

انہوں نے كسانوں كو كہا كہ جن كاشتكاروں كو 8070 سے جواب موصول نہیں ہوا وہ 080017000 پر كال كركے معلومات لے سكتے ہیں، كال كرنے پر نمائندہ آپ سے نام ،ولدیت، شناختی كارڈ نمبر ،ضلع پوچھے گا اور آپ كو آگاہی فراہم كرے گا۔