بٹگرام۔ 16 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان سے علاقہ مشران نے بجلی کی سپلائی کے لئے ہیوی ٹرانسمشن لائن کی تنصیب کے حوالے سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں پیڈو کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ شرکاء نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کو بتایا کہ اس ہیوی ٹرانسمشن لائن پر کام تیزی سے جاری ہے اور بٹگرام کے مختلف مقامات پر ہیوی ٹرانسمشن کے کھمبے لگائے جا رہے ہیں۔ علاقہ مشران نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کو ٹرانسمشن لائن کی تنصیب سے پیدا ہونے والی مسائل اور اپنے مطالبات سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے متعلقہ حکام کو ان مسائل کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔