راولپنڈی۔29مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کا اچانک دورہ کیا اور صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں سٹاف کی حاضری، میڈیسن سٹور سے ادویات کی فراہمی کا ریکارڈ، صفائی کی صورتحال سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایم ایس نیاز علی خان نے ڈی سی مری کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈی سی مری نے طبی عملے کی عید الفطر کے موقع پر ہسپتال میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔
ادویات کی مفت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عید الفطر کے موقع پر میڈیکل سٹاف اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577231