ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ریل بازار، محمدی پارک اور لائبریری کا وزٹ کیا

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ریل بازار، محمدی پارک اور لائبریری کا دورہ کرتے ہوئے بیوٹیفکیشن، اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

وہاڑی ۔ 14 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ریل بازار، محمدی پارک اور لائبریری کا وزٹ کیا۔ انہوں نے ریل بازار میں بیوٹیفکیشن، محمدی پارک کی اپ گریڈیشن اور لائبریری کی تزئین وآرائش کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر ضلع وہاڑی میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ریل بازار کی بیوٹیفکیشن سے شہریوں کو خوبصورت اور دیدہ زیب ماحول میسر آرہا ہے۔ ڈ پٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے مزید کہا کہ محمدی پارک کی اپ گریڈیشن سے شہریوں کو کھیل اور تفریح کی بہترین سہولیات فراہم ہوں گی۔ لائبریری کی تزئین و آرائش سے مطالعے کیلئے صاف،پُرسکون اور خوشگوار ماحول فراہم ہوگا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد افضال، سی او ضلع کونسل و بلدیہ وہاڑی ساجد محمود، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس فہیم شہزاد اور دیگر افسران موجود تھے