ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ (ر) سعد بن اسد کی پولیو ٹیموں کے ساتھ دوسرے روز بھی ملاقات

76
Anti-polio campaign
Anti-polio campaign

کوئٹہ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):انسداد پولیو مہم میں بہتری اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ (ر) سعد بن اسد پولیو ٹیموں کے ساتھ دوسرے روز بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کو جڑ سےاکھاڑنے کے لیے پولیو ٹیمیں دن رات محنت کریں۔ ضلعی انتظامیہ 24 گھنٹے پولیو کے ٹیموں کی نگرانی کررہی ہے۔

کوئٹہ کی تمام ٹیمیں جوکہ 1800 اہلکاران پر مشتمل ہے روزانہ کی بنیاد پر ان سے ملاقات کرونگا۔انہوں نے کہاکہ فیک فنگر مارکنگ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا، جو اہلکار فیک فنگر مارکنگ میں ملوث ہوگا اسے ڈیوٹی سے فارغ کیا جائیگا۔