ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں مریض بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور علاج معالجے کے مجموعی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات کے معیار، ڈاکٹرز و طبی عملے کی کارکردگی اور مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا

گوجرانوالہ۔ 05 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں مریض بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور علاج معالجے کے مجموعی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات کے معیار، ڈاکٹرز و طبی عملے کی کارکردگی اور مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی)، بچوں کے وارڈز، ادویات کی فراہمی کے مراکز اور دیگر اہم یونٹس کا معائنہ کیا۔

انہوں نے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر طبی عملے کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، طبی آلات کی فعالیت، مریضوں کے داخلے اور علاج کے نظام سمیت مجموعی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاج معالجے کے عمل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام شعبہ جات میں بہترین انتظامی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے۔