ضلعی انتظامیہ پشاورنےجنگلات، جنگلی حیات اور ماحولیات کے تحفظ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے جنگلات، جنگلی حیات اور ماحولیات کے تحفظ کے پیش نظر ضلع پشاور میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق خشک موسم اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے خطرات میں اضافے کے پیش نظرجھاڑیوں اور گھاس کو آگ لگانا، زرعی باقیات کو جلانا

پشاور۔ 05 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے جنگلات، جنگلی حیات اور ماحولیات کے تحفظ کے پیش نظر ضلع پشاور میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق خشک موسم اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے خطرات میں اضافے کے پیش نظرجھاڑیوں اور گھاس کو آگ لگانا، زرعی باقیات کو جلانا،جنگلاتی علاقوں میں پکنک کے دوران آگ جلانا یاکوئی بھی ایسا عمل جس سے جنگلات میں آگ بھڑکنے کا خدشد ہو۔مزکورہ سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ پشاور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ جنگلات، ماحولیات اور قیمتی قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ آگ یا خلاف ورزی کی اطلاع متعلقہ حکام کو فوری دیں.