ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار ، مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد

240
Arrested
Arrested

راولپنڈی ۔20اکتوبر (اے پی پی):ریس کورس پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبد الواحد اور زین شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم ایک لاکھ 69 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے جس کے بعد مزید انکشاف متوقع ہیں۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔