اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) راشدمحمودلنگڑیال نے کہاہے کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایف بی آر کے اصلاحاتی ایجنڈے کا مرکزی ستون ہے، اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی، پراسسز کی آٹومیشن اور جدید ٹیکنالوجیز بشمول مصنوعی ذہانت کا بتدریج انضمام، بنیادی طور پر ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں 53ویں کا من ٹریننگ پروگرام کے …
ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایف بی آر کے اصلاحاتی ایجنڈے کا مرکزی ستون ہے،چیئرمین ایف بی آر راشدمحمودلنگڑیال کا 53ویں کا من ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) راشدمحمودلنگڑیال نے کہاہے کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایف بی آر کے اصلاحاتی ایجنڈے کا مرکزی ستون ہے، اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی، پراسسز کی آٹومیشن اور جدید ٹیکنالوجیز بشمول مصنوعی ذہانت کا بتدریج انضمام، بنیادی طور پر ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں 53ویں کا من ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران کے دورہ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے) فرحان عزیز خواجہ اور فیکلٹی ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ یہ دورہ پری سروس ٹریننگ کے سلسلے میں تھا جس کا مقصد پاکستان کے ریونیو انتظامی نظام اور جاری اصلاحاتی اقدامات کے بارے میں گہری آگاہی حاصل کرنا تھا،136 پروبیشنری افسران پر مشتمل یہ بیچ اس وقت سول سروسز اکیڈمی لاہور میں لازمی تربیت حاصل کر رہا ہے، ایف بی آر پہنچنے پر پروبیشنری افسران کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں ٹرانسفارمیشن پلان پر بریفنگ کے لیے آڈیٹوریم لے جایا گیا۔
بریفنگ سیشن کی صدارت چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کی۔ بریفنگ کے دوران پروبیشنری افسران کو ایف بی آر کے مینڈیٹ، تنظیمی ڈھانچے اور بنیادی فرائض کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ایف بی آر کے افسران نے محصولات کی وصولی کے فریم ورک پر روشنی ڈالی اور قومی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے، ٹیکس قوانین پر عملدرآمد بہتر بنانے اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے پاکستان کی حقیقی ریونیو صلاحیت کو بروئے کا ر لانے سے متعلق جاری اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
پروبیشنری افسران کو مختلف اصلاحاتی اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جن میں فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم، ڈیجیٹلائزیشن، رسک مینجمنٹ سسٹم، پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم، ویڈیو اینالیٹکس اور کا رگو ٹریکنگ سسٹم) شامل ہیں جن کا مقصد ایف بی آر کو ایک جدید، شفاف اور خدمت کے جذبہ سے سرشار ادارہ بنانا ہے۔ اس موقع پر نوجوان پروبیشنری افسران کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایف بی آر کے اصلاحاتی ایجنڈے کا مرکزی ستون ہے۔
انہوں نے کہا کہ اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی، پراسسز کی آٹومیشن اور جدید ٹیکنالوجیز بشمول مصنوعی ذہانت کا بتدریج انضمام، بنیادی طور پر ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو تبدیل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کا رکردگی، شفافیت، احتساب اور میرٹ پر مبنی کیریئر ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ادارہ جاتی کا رکردگی کو قومی اہداف سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ دورے کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی نے پروبیشنری افسران کو فراہم کی گئی جامع آگاہی پر اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ اس دورے سے ایف بی آر کی ادارہ جاتی تبدیلی اور اصلاحاتی سفر کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی اپنی تیار کردہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات اب عملی نتائج دے رہی ہیں۔ انہوں نے ان اقدامات کو شفافیت اور کا رکردگی کی جانب ایک غیر معمولی پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے پالیسی کے پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی اور سیاسی سطح پر وسیع حمایت حاصل کرنے پر ایف بی آر کی قیادت کو سراہا اور بالخصوص چیئرمین ایف بی آر کے کردار کی تعریف کی۔
بریفنگ کے بعد پروبیشنری افسران نے ایف بی آر کے مختلف ونگز کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ٹیکس ایڈمنسٹریشن سے متعلق امور میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور افسران سے سوال و جواب اور تبادلہ خیال میں بھرپور حصہ لیا۔ دورے کے اختتام پر دونوں جانب سے یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔








