ڈیجیٹل پولیسنگ فیصل آباد کی نمایاں کارکردگی، 2100 سے زائد گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فونز ریکور، 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد آن لائن درخواستوں اور شکایات پر فوری کارروائی، 1 لاکھ 88 ہزار 900 سے زائد وزیٹرز کا ریکارڈ محفوظ، 10 لاکھ 51 ہزار 329 سے زائد مسافروں کا ڈیٹا ریکارڈ
ڈیجیٹل پولیسنگ فیصل آباد کی نمایاں کارکردگی،رپورٹ جاری

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 22 ستمبر (اے پی پی):ڈیجیٹل پولیسنگ فیصل آباد کی نمایاں کارکردگی، 2100 سے زائد گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فونز ریکور، 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد آن لائن درخواستوں اور شکایات پر فوری کارروائی، 1 لاکھ 88 ہزار 900 سے زائد وزیٹرز کا ریکارڈ محفوظ، 10 لاکھ 51 ہزار 329 سے زائد مسافروں کا ڈیٹا ریکارڈ، ہزار 899 سے زائد کرایہ داروں کا اندراج مکمل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین کی زیر سرپرستی فیصل آباد پولیس کی آئی ٹی برانچ نے رواں سال ڈیجیٹل پولیسنگ کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
فیصل آباد میں ڈیجیٹل پولیسنگ میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔ آئی ٹی برانچ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق سکیورٹی، ڈیجیٹلائزیشن اور جرائم کی تفتیش و روک تھام میں آئی ٹی برانچ کا کردار انتہائی اہم ہو چکا ہے۔ پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (PSRMS) نے تھانوں کے امور کو مزید شفاف اور مؤثر بنا دیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ رواں سال ای گیجٹ ایپ کے ذریعے شہریوں کے 2100 سے زائد گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فونز ریکور کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 7 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ اسی طرح پنجاب پولیس پبلک ایپ پر موصول ہونے والی 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد درخواستوں اور شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ہوٹل آئی سسٹم کے ذریعے رواں سال 1 لاکھ 88 ہزار 900 سے زائد وزیٹرز کا ریکارڈ محفوظ بنایا گیا، جو مشکوک افراد کی نگرانی اور سکیورٹی انتظامات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔
جبکہ ٹریول آئی سسٹم کے ذریعے 10 لاکھ 51 ہزار 329 سے زائد مسافروں کا ڈیٹا ریکارڈ پر لایا گیا، جو جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے میں مددگار ہے۔مزید برآں کرایہ داری رجسٹریشن سسٹم کے تحت 70 ہزار 899 سے زائد کرایہ داروں کا اندراج مکمل کیا جا چکا ہے، جس سے ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کی مدد سے جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی نشاندہی کا عمل مزید تیز ہو گیا ہے۔ترجمان فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سمارٹ پولیسنگ، جدید ایپس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کو فوری اور مؤثر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور آئی ٹی برانچ جدید پولیسنگ کا مضبوط ستون اور جرائم کے خلاف مؤثر ہتھیار بن چکی ہے۔








