ڈیرہ اسماعیل خان، ’’سیف سٹی ‘‘ منصوبے کے تحت جدید کیمروں کی تنصیب کا باقاعدہ آغاز

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں شہر کو محفوظ بنانے اور جرائم کی موثر روک تھام کے لیے ’’سیف سٹی ‘‘ منصوبے کے تحت جدید کیمروں کی تنصیب کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، یہ اہم پیشرفت سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈہ پور اور رکن قومی اسمبلی سردار فیصل امین گنڈہ پور کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے، …

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں شہر کو محفوظ بنانے اور جرائم کی موثر روک تھام کے لیے ’’سیف سٹی ‘‘ منصوبے کے تحت جدید کیمروں کی تنصیب کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، یہ اہم پیشرفت سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈہ پور اور رکن قومی اسمبلی سردار فیصل امین گنڈہ پور کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے، جس کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں، چوراہوں اور حساس مقامات پر نگرانی کیلئے جدید کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ پورے شہر کی سرگرمیوں پر ہمہ وقت نظر رکھی جا سکے، ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جرائم پیشہ عناصر کی بروقت نشاندہی، نگرانی اور گرفتاری میں نمایاں مدد ملے گی جبکہ ٹریفک مینجمنٹ اور ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا، شہری حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی تنصیب سے نہ صرف جرائم کی شرح میں واضح کمی آئے گی بلکہ عوام میں احساسِ تحفظ بھی بڑھے گا اور ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک محفوظ اور جدید شہر بنانے میں یہ منصوبہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔