ڈی پی او ڈیرہ ضیاء الدین احمد کا ڈی سی ڈیرہ حکمت اللہ کے ہمراہ ڈیرہ کے مختلف جلوس روٹس کا دورہ کیا
ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈی پی او ڈیرہ ضیاء الدین احمد کا ڈی سی ڈیرہ حکمت اللہ کے ہمراہ ڈیرہ کے مختلف جلوس روٹس کا دورہ
ڈیرہ اسماعیل خان۔ 16 جون (اے پی پی):ڈی پی او ڈیرہ ضیاء الدین احمد کا ڈی سی ڈیرہ حکمت اللہ کے ہمراہ ڈیرہ کے مختلف جلوس روٹس کا دورہ کیا ،انتظامی اور سیکورٹی ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاالدین احمد نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ حکمت اللہ خان کے ہمراہ ڈیرہ سٹی کے مختلفجلوس روٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محرم الحرام کے انتظامی اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس ڈی ایس پی سٹی ملک عابد اقبال ،ایس ایچ او کینٹ عبدالغفار اور انچارج ڈی ایس بی نثار علی بھی ہمراہ تھے۔ دونوں افسران نے متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل اور سکیورٹی اقدامات مزید موثر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی پی او ڈیرہ ضیاء الدین احمد اور ڈپٹی کمشنر حکمت اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا









