ڈیرہ غازی خان۔ 29 دسمبر (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان پولیس نے کارروائی کرکے 7پستول اور 5ہزار گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ کرم الہی نے ناجائز اسلحہ کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ ایک شخص جوکہ موٹر سائیکل سی ڈی نمبری 3470 پر نزد ہڈوار موڑ آ رہا تھا کو روکا دوران چیکنگ محمد یونس کے قبضہ سے 7 عدد پسٹل 30 بور اور 5ہزار گولیاں برآمد ہوئی
،ملزم کو گرفتار کرکے حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اس حوالے سے ڈی ایس پی سرکل تونسہ محمد عمر فاروق نے بتایا کہ سرکل تونسہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں اور عوام کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔