ڈیرہ غازی خان میں پولیو مہم جاری،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس کا انعقاد

79

ڈیرہ غازی خان ۔ 29 مئی (اے پی پی):ضلع ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم کے دوسرے روز ٹیموں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا 96.91 فیصد ہدف حاصل کیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہر بچہ تک رسائی حاصل کر کے پولیو کی حفاظتی ویکسین پلانے کی ہدایات جاری کیں ۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے پولیو مہم سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ قومی پولیو مہم کے دوسرے روز 257544 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔پہلے روز گھروں میں موجود نہ ہونے والے 26623 بچوں کو دوسرے روز تلاش کرکے پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔