ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری،متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

75
Punjab Food Authority

ڈیرہ غازی خان۔ 03 اپریل (اے پی پی):خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری،ڈی جی خان،مظفرگڑھ،راجن پور میں بیوریجز پلانٹ،ملک شاپس اور بیکریوں سمیت متعدد فوڈ یونٹس کی انسپکشن،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر عوام تک معیاری خوراک پہچانے کا مشن جاری ہے اور ٹریفک چوک،بلاک نمبر 36،کیپس کالج ڈی جی خان میں 3 بیکریوں کو خوراک کی تیاری میں رینسڈ آئل کا استعمال کرنے،گندے فریزر میں کھانے پینے کی اشیاء رکھنے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 35 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

اسی طرح شمس آباد کالونی ڈی جی خان میں بیوریجز یونٹ کو مشروبات کی تیاری میں ایکسپائرڈ فلیورز کا استعمال کرنے،سوڈا واٹر کی برکس ویلیو کم ہونے پر 10 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔اس کے علاوہ علی پور مظفرگڑھ میں بیکری یونٹ کو خوراک کی تیاری ممنوعہ چائنہ سالٹ کا استعمال کرنے،مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 16 ہزار جبکہ سیت پور میں ملک شاپ کو دودھ کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

مزید محلہ لکھا کوٹ مٹھن،انڈس ہائی وے راجن پور میں 2 بیکریز کو ملاوٹی مصالحوں اور مٹھائی کی تیاری میں ممنوعہ رنگ کاٹ کا استعمال کرنے پر 45 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عوام تک معیاری خوراک پہچانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔