لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز6 میں حادثے میں3 نوجوان جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار گاڑی بیریئر سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا نوجوان ہسپتال منتقل کئے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔
ڈیفنس فیز 6 میں ٹریفک حادثہ، 3 نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

مزید خبریں
لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز6 میں حادثے میں3 نوجوان جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار گاڑی بیریئر سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا نوجوان ہسپتال منتقل کئے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔
حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت24 سالہ عبدالحنان،28 سالہ مصطفی اور22 سالہ فیضان کے نام سے ہوئی ہے،زخمی نوجوان کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ گاڑی پر ریس لگانے کے باعث پیش آیا،حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔پولیس کے مطابق گاڑی کو تھانے منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔








