ممتاز پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ، ماہر طب و کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹرذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ڈینگی بخار ایک خطر ناک مرض ہے۔
ڈینگی بخار میں معمولی سی غفلت انسان کو بہت بڑے سانحہ سے دوچار کر سکتی ہے،ڈاکٹر ذوالفقار علی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 17 ستمبر (اے پی پی):ممتاز پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ، ماہر طب و کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹرذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ڈینگی بخار ایک خطر ناک مرض ہے۔
معمولی سی غفلت انسان کو بہت بڑے سانحہ سے دوچار کر سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مچھر گھروں یا دیگر مقامات پر ذخیرہ کئے گئے صاف پانی پر پرورش پاتا ہے لہٰذا ڈینگی بخار سے بچاؤ اور مچھر کی افزائش نسل سے نجات کیلئے گھروں میں صاف پانی کے کھلے ذخیرہ سے گریز کیا جائے اور تیز بخار، پیشانی کے پیچھے وآنکھوں میں درد کی علامت محسوس ہوتے ہی فوری کنسلٹنٹ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاکہ مرض کو پیچیدہ ہونے سے بچایا جا سکے۔ اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ملیریا پھیلانے والے مچھر گندے پانی پر پرورش پاتے ہیں جبکہ ڈینگی بخار پھیلانے والے مچھروں کی پرورش صاف پانی پر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھروں اور رہائشی مقامات کے قرب و جوار میں بارش، نالیوں، سیوریج وغیرہ کا پانی بھی جمع نہ ہونے دیا جائے اور گھروں میں لگائے گئے پودوں و گملوں میں بھی معمول سے کم پانی ڈالا جائے تاکہ گملوں میں پانی موجود نہ رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملیریا اور ڈینگی بخار سے بچنے کیلئے گھروں میں حفاظتی و تدارکی اقدام کے تحت مچھر مار سپرے بھی اشد ضروری ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ معمولی سی غفلت انسان کو بہت بڑے سانحہ سے دوچار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ہر ماہ معمول کے مطابق بھی میڈیکل چیک اپ کرواتے رہنا چاہیے۔








