ڈینگی پر قومی ایکشن پلان بنا لیا ہے، ِڈینگی کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات اور وسائل بروئے کار لائیں گے، جڑواں شہروں کی انتظامیہ مل کر بروقت اقدامات کو یقینی بنائے گی ،معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا تدارک ڈینگی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزےراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈینگی پر قومی ایکشن پلان بنا لیا ہے، ِڈینگی کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات اور وسائل بروئے کار لائیں گے، جڑواں شہروں کی انتظامیہ مل کر بروقت اقدامات کو یقینی بنائے گی، ڈینگی کے تدارک کیلئے مربوط اور مو¿ثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزےراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈینگی پر قومی ایکشن پلان بنا لیا ہے، ِڈینگی کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات اور وسائل بروئے کار لائیں گے، جڑواں شہروں کی انتظامیہ مل کر بروقت اقدامات کو یقینی بنائے گی، ڈینگی کے تدارک کیلئے مربوط اور مو¿ثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تدارک ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس مےں ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام، جڑواں شہروں کی انتظامیہ اور ہسپتالوں کے سربراہان اور پاک فوج کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں مارچ، اپریل میں ڈینگی کے تدارک اور علاج کی تیاریوں کا جائزہ لیا گےا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ڈینگی کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات اور وسائل بروئے کار لائیں گے، ڈینگی پر قومی ایکشن پلان بنا لیا ہے، اسلام آباد اور جڑواں شہروں کی انتظامیہ مل کر بروقت اقدامات کو یقینی بنائے گی، ڈینگی کے تدارک کیلئے مربوط اور مو¿ثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سے تمام متعلقہ محکموں کو شامل کیا جائے گا اور اس کام کا آغاز ایک سروے سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانا محکمہ صحت، سٹی گورنمنٹ، ہاﺅسنگ سوسائٹی اور گھرانوں کا مشترکہ کام ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ سکول کالج اور یونیورسٹی کے طلباءو طالبات ڈینگی کے خلاف مہم کا اہم حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مچھر مار کیمیکل بنانے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، گھرانوں کو ڈینگی سے بچاﺅ کےلئے مکمل تعلیم دی جائے گی اور اس میں میڈیا کا بھی اہم کردار ہو گا۔