اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون ابتدائی راﺅنڈ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 4-0 سے شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، اعصام اور عقیل خان پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے ڈبلز مقابلے میں کورین جوڑی کو شکست دے کر ٹیم کو ٹائی میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری دلائی اور بعدازاں عابد علی اکبر نے ریورس …
ڈیوس کپ ٹائی، پاکستان نے جنوبی کوریا کو 4-0 سے شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون ابتدائی راﺅنڈ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 4-0 سے شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، اعصام اور عقیل خان پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے ڈبلز مقابلے میں کورین جوڑی کو شکست دے کر ٹیم کو ٹائی میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری دلائی اور بعدازاں عابد علی اکبر نے ریورس سنگل مقابلے میں کورین کھلاڑی کو ہرا کر ٹیم کو 4-0 سے برتری دلائی۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ٹائی کے دوسرے روز ڈبلز مقابلے میں اعصام الحق اور عقیل خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سون وو کو ں اور یونگ لم پر مشتمل کورین جوڑی کو 2-0 سیٹس سے ہرا کر ٹیم کو ٹائی میں 3-0 سے کامیابی دلائی، بعدازاں ریورس سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی عابد علی اکبر نے کورین کھلاڑی کو 2-0 سیٹ سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، اسطرح پاکستان نے کوریا کو 4-0 کے مارجن سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا








