ڈیوس کپ ٹائی کی تیاریاں، ٹریننگ کیمپ 12 جنوری سے شروع ہوگا

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):پاکستان اور سینیگال کے درمیان آئندہ ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری کے سلسلے میں ڈیوس کپ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہےجو 6 اور 7 فروری کو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ ٹریننگ کیمپ 12 سے 24 جنوری تک ڈیفنس کلب گراس کورٹس، لاہور میں منعقد ہوگا۔پاکستان کے سینیئر اور جونیئر سطح کے …

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):پاکستان اور سینیگال کے درمیان آئندہ ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری کے سلسلے میں ڈیوس کپ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہےجو 6 اور 7 فروری کو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ ٹریننگ کیمپ 12 سے 24 جنوری تک ڈیفنس کلب گراس کورٹس، لاہور میں منعقد ہوگا۔پاکستان کے سینیئر اور جونیئر سطح کے نمایاں کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے۔

کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں اعصام الحق قریشی، عقیل خان، مزمل مرتضیٰ، محمد شعیب، یوسف خلیل، برکت اللہ، حذیفہ عبدالرحمان، احمد نیل قریشی، میکائل علی بیگ، ابو بکر طلحہ، نادر مرزا، احتشام ہمایوں اور ذوہیب افضل ملک شامل ہیں۔25 جنوری 2026 سے ٹریننگ کیمپ لاہور سے اسلام آباد منتقل ہو جائے گا جہاں اسلام آباد میں مقیم ٹاپ جونیئر کھلاڑی حمزہ رومان، حسن عثمانی، عبدالباسط اور حازق عاصم بھی کیمپ میں شامل ہوں گے۔یہ ٹریننگ کیمپ کپتان رشید ملک کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے جبکہ مصحف ضیا، محمد خالد اور شہزاد خان کوچز کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے کہا کہ یہ ٹریننگ کیمپ سینیگال کے خلاف آئندہ ڈیوس کپ ٹائی کے لیے ایک مضبوط اور مسابقتی قومی ٹیم تشکیل دینے کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ جونیئر کھلاڑیوں کو تربیت کا موقع دینا مستقبل میں ان کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ کیمپ کے اختتام پر حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

پی ٹی ایف کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل نے کہا کہ لاہور کے گراس کورٹس پر ہونے والا یہ کیمپ کھلاڑیوں کی بہترین تیاری میں مدد دے گا۔ انہوں نے جونیئر کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے فراہم کیے گئے اس قیمتی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

 

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔